اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد حسین چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت کے غیر ذمہ دارانہ خلائی مشنز پورے ماحولیاتی نظام کے لیے خطرہ ہیں۔
وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے بھارتی خلائی مشن کی بار بار ناکامی پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ بھارت خلائی ملبے کا ایک بہت بڑا ذریعہ بن رہا ہے اور بھارت کے خلائی مشنز سے خلا میں ملبہ اکھٹا ہو رہا ہے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ بھارت کے غیر ذمہ دارانہ خلائی مشنز پورے ماحولیاتی نظام کے لیے خطرہ ہیں اور عالمی تنظمیوں کو اس بارے میں سنجیدہ نوٹس لینا چاہیے۔
India is becoming a huge source of Space debris, irresponsible space missions of India are dangrous for whole eco system, needs serious notice by Int organizations
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) December 3, 2019
واضح رہے کہ ناسا کو چاند پر بھارتی خلائی مشن چند ریان 2 کی باقیات مل گئی ہیں جو رواں برس ستمبر میں چاند پر گر کر تباہ ہو گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں حکومت کا کاروباری طبقے کو گیس اور بجلی میں سبسڈی دینے کا اعلان
امریکی خلائی ایجنسی ناسا نے چاند کے اس حصے کی تصویر بھی جاری کر دی جہاں وکرم لینڈر گرا تھا۔ تصویر میں گرنے کے بعد اس جگہ پر ہونے والے اثرات بھی دکھانے کی کوشش کی گئی ہے۔ ناسا کو بھارتی خلائی مشن کا ملبہ کریش سائٹ سے 750 میٹر دور سے 3 ٹکڑوں میں ملا۔