سندھ میں غیر قانونی چنگچی رکشوں اور سی این جی سلنڈرز کے خلاف کارروائی

لاہور: 29 غیر قانونی چنگچی باڈی بنانے والی فیکٹریاں سیل، 8 افراد گرفتار

کراچی: سندھ حکومت کی طرف سے  صوبے بھر میں غیرقانونی چنگچی رکشوں اور سی این جی سلنڈرزکے خلاف کارروائی جاری ہے، سینکڑوں رکشوں کے چلان کے ساتھ ساتھ لاکھوں روپے جرمانے وصول کرلیے گئے۔ 

وزیر ٹرانسپورٹ سندھ سید اویس قادر شاہ نے آج کراچی میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ  سندھ میں181  غیر رجسٹرڈ چنگچی رکشوں کے  چالان کیے گئے اور1 لاکھ 87 ہزار 8 سو روپے جرمانہ کیاگیا ہے۔

انہوں نے اس حوالے سے مزید بتایا کہ سکھرمیں 70 غیر رجسٹرڈ چنگچی رکشہ کےخلاف کارروا ئی میں 70 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ لاڑکانہ میں غیر رجسٹرڈ 96 چنگچی رکشوں کے خلاف کارروائی  میں 50 ہزار 8 سو روپے جرمانہ کیا گیا۔

وزیر ٹرانسپورٹ سندھ نے بتایا کہ دادو میں 15 غیر رجسٹرڈ چنگچی رکشہ کےخلاف کارر وائی میں 13ہزارروپے جرمانہ کیا گیا جبکہ حیدرآباد میں مسافر وینوں سے 34 سی این جی سلنڈر نکالے گئے اور  14ہزار سے زائد جرمانہ کیا گیا۔

اویس قادر شاہ نے کہا کہ صوبے کے تمام مسافر گاڑیوں کے  ڈرائیونگ لائسنس ،  روٹ پرمٹ اور فٹنس سرٹیفیکیٹ اپنے ساتھ رکھیں۔ جن ڈرائیورز کے پاس ڈرائیونگ لائسنس، روٹ پرمٹ اور فٹنس سرٹیفیکیٹ نہیں ہوگا اس کی گاڑی بند کی جائے گی ۔

انہوں نے بتایا کہ بدین میں اوور لوڈنگ، ڈرائیونگ لائسنس نہ ہونے پر 40 ہزارروپےکےچالان کاٹےگئے۔

صوبائی وزیرٹرانسپورٹ نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ اسکول اورمسافروینز میں لگےسی این جی سلنڈرزنہ نکالنےوالےمالکان پرمقدمہ درج کروایاجائے۔

وزیرٹرانسپورٹ سندھ نے ٹریفک پولیس کو محکمہ ٹرانسپورٹ کے افسران سے تعاون کرنے کی ہدایت بھی کی ۔

یہ بھی پڑھیے: کراچی: رکشہ میں4 سے زائد سواریاں بٹھانے پر پابندی عائد


متعلقہ خبریں