لاہور میں سابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ کے گھر پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں ڈرائیور زخمی ہو گیا ہے۔
نامعلوم حملہ آوروں کی جانب سے گھر کے دروازے اور گیراج پر فائرنگ کی گئی، زخمی ہونے والے ڈرائیور کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پو لیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی،دوسری جانب ترجمان کینٹ ڈویژن پولیس کا کہنا ہے کہ ابھی تک درخواست موصول نہیں ہوئی، جیسے ہی درخواست موصول ہو گی مقدمہ درج کر لیاجائے گا۔
ترجمان کینٹ ڈویژن پولیس کا کہنا تھا کہ فرانزک ٹیموں نے شواہد اکٹھے کر لئے ہیں۔ اس واقعہ کے بعد سینئر قانون دان اعتزاز احسن لطیف کھوسہ کے گھر پہنچ گئے، ان کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے واقعہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔
