وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے مرکزی امیر ڈاکڑ عبدالرزاق اسکندر انتقال کرگئے ہیں۔ وہ کورونا کے باعث کراچی کے اسپتال میں زیر علاج تھے۔
ڈاکڑعبدالرزاق سکندر عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی امیر بھی تھے۔ عبدالرزاق اسکندر جامعہ العلوم الاسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن کراچی کے مہتمم تھے۔
انہیں چند روز قبل وفاق المدارس العربیہ پاکستان کا مرکزی صدر بنایا گیا تھا۔ وہ 1935 میں ضلع ایبٹ آباد کے گاؤں کوکل کے ایک دینی گھرانے میں پیدا ہوئے۔
ہری پور کے مدرسہ دارالعلوم اور احمد المدارس سکندر پور سے ابتدائی تعلیم حاصل کی۔ مدرسہ دارالعلوم نانک واڑہ کراچی اور مدرسہ جامعۃ العلوم الاسلامیہ علامہ بنوری ٹاؤن میں بھی زیر تعلیم رہے۔
ڈاکڑعبدالرزاق سکندر نے10 سے زائد کتب تحریر کیں۔ آپ کی زیادہ تر تصانیف اردو سے عربی، اور کچھ عربی سے اردو میں مترجَم ہیں۔ مشہور کتاب “الطریقۃ العصریۃ” عرصہ دراز سے وفاق المدارس کے نصاب میں شامل ہے۔
