اسلام آباد: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان کو گرفتار کر کے قانون کے سامنے پیش کرنا چاہیے۔
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے عمران خان کا فیصلہ آنے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ پاکستان کا پہلا سرٹیفائیڈ جھوٹا اور سند یافتہ چور چوری کی ناقابل تردید ثبوتوں کے ساتھ نااہل ہوا۔
انہوں نے کہا کہ میاں بیوی نے مل کر قومی خزانے کو لوٹا۔ جتنی بڑی چوری ہے اس کی سزا صرف نااہلی پر ختم نہیں ہونی چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: توشہ خانہ، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نااہل
مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کو گرفتار کر کے قانون کے سامنے پیش کرنا چاہیے اور لوٹا پیسہ واپس لینا چاہیے۔
پاکستان کا پہلا سرٹیفائڈ جھوٹا اور سند یافتہ چور جو چوری کے نا قابل تردید ثبوتوں کے ساتھ نا اہل ہوا۔ میاں بیوی نے مل کر قومی خزانے کو لوٹا۔ جتنی بڑی چوری ہے اسکی سزا صرف نااہلی پر ختم نہیں ہونی چاہیے۔ اسکو گرفتار کر کے قانون کے سامنے پیش کرنا چاہیے اور لوٹا پیسہ واپس لینا چاہیے۔ pic.twitter.com/5gNffXw0ID
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) October 21, 2022
عمران خان کا فیصلہ آنے کے بعد مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ “جمعہ مبارک”
جمعہ مبارک
— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) October 21, 2022
مسلم لیگ ن کے رہنما محسن شاہنواز رانجھا نے کہا کہ ابھی صرف 2019 اور 2020 کے گوشوارے نکالے ہیں اور عمران خان کہتے رہے ہیں کہ وہ صادق اور امین ہیں۔ عمران خان نے پاکستان کی معیشت کو تباہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ تمام اداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، آج ملک میں قانون کا بول بالا ہوا ہے۔
