ماسکو: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان 220 ملین سے زائد کی مارکیٹ کے طور پر مواقع فراہم کرتا ہے۔
روس،یوکرین تنازع! وزیراعظم کی زیرصدارت ماسکو میں اعلیٰ سطح کا مشاورتی اجلاس
ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات روس کے نائب وزیر اعظم کی قیادت میں ملاقات کرنے والے ایک اعلیٰ سطحی وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر روس کی بزنس کمیونٹی کے سرکردہ افراد بھی موجود تھے۔
اس ضمن میں جاری کردہ اعلامیے کے تحت ملاقات میں توانائی کے شعبے میں تعاون پر خصوصی توجہ دی گئی جب کہ اقتصادی تعلقات پربھی تبادلہ خیال ہوا۔
ملاقات میں وزیر اعظم نے کاروباری ماحول کو بہتر بنانے کے مقصد کے لیے کی جانے والی اصلاحات پر بھی روشنی ڈالی۔
جاری کردہ اعلامیے کے تحت وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ روسی کمپنیاں پاکستان کے بہتر کاروباری ماحول سے فائدہ اٹھائیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی روسی کمپنیاں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کریں گی۔
جنگ کسی کے مفاد میں نہیں، تنازعات کو بات جیت سے حل کیا جانا چاہیے، عمران خان
انہوں نے کہا پاک روس فلیگ شپ اقتصادی منصوبے کا ذکر کیا اور پاکستان اسٹریم گیس پائپ لائن کی اہمیت کا اعادہ کیا۔ ملاقات میں توانائی سے متعلق منصوبوں پر بھی گفت و شنید کی گئی۔
اعلامیے کے تحت ملاقات میں اتفاق ہوا کہ بین الحکومتی کمیشن آئی جی سی ایم پلیٹ فارم ہوگا۔ آئی جی سی مخصوص منصوبوں کو آگے بڑھانے کے لیے اہم ہے۔
سینکڑوں پاکستانی طلبا و طالبات یوکرین میں پھنس گئے: انخلا کے لیے مدد مانگ لی
ہم نیوز کے مطابق اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم نے عشائیہ پر پاک روس تاجروں کے ساتھ سوال و جواب کا سیشن بھی کیا۔
