الیکشن کمشن نے ڈیرہ اسماعیل خان میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کارروائی کرتے ہوئے وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کو ضلع بدر کرنے کا حکم دے دیا،
علی امین گنڈا پور اپنےبھائی کے سٹی مئیر کے الیکشن کی مہم چلارہے تھے، الیکشن کمیشن نے چیف سیکریٹری کو بھی نوٹس جاری کیا ہے کہ وہ احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنائے۔
الیکشن کمیشن نے رکن صوبائی اسمبلی احمد کریم کنڈی کی گرفتاری کا نوٹس جاری کر دیا، تحریک انصاف کےایم این اے محمد یعقوب شیخ پر 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن کی طرف سے الیکشن ضابطہ اخلاق کی بار بار خلاف ورزی پر کارروائی کا حکم دیا گیا۔
