واشنگٹن: امریکہ میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں اب تک کے انتخابی جائزے کے تحت ڈیموکریٹ امیدوار جوبائیڈن کو موجودہ امریکی صدر اور ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے مقابلے میں سات ریاستوں میں فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔
میں اور ٹرمپ غیر روایتی سیاستدان ہیں،رائے عامہ میں جوبائیڈن مقبول ہیں: وزیراعظم
ہم نیوز نے مؤقر برطانوی اخبار گارجین کے حوالے سے بتایا ہے کہ جوبائیڈن کو فلوریڈا، پینسلوانیہ، مشی گن اور شمالی کیرولائینا میں ٹرمپ کے مقابلے میں برتری حاصل ہے۔
صدارتی انتخابات میں شکست کی صورت میں امریکہ چھوڑ بھی سکتا ہوں، ٹرمپ
برطانوی اخبار گارجین کی جانب سے کیے جانے والے انتخابی جائزے کے تحت ایری زونا، ویسکونسن اور ایووا میں بھی جوبائیڈن موجودہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مقابلے میں آگے ہیں۔
ہم نیوز کے مطابق انتخابی جائزے میں کہا گیا ہے کہ امریکی ریاست اوہویومیں ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی پوزیشن مستحکم ہے۔
کورونا کے باعث صورت حال سنگین، ٹرمپ سائنس کی ایک سننے کو تیار نہیں، جو بائیڈن
برطانوی اخبار کے مطابق پورے امریکہ میں جوبائیڈن 43 فیصد کے مقابلے میں 51 فیصد ووٹوں کے ساتھ آگے ہیں۔
