برطانوی شہزادہ چارلس میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق برطانوی شہزادہ چارلس کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، جبکہ ان کی اہلیہ ڈچز آف کارن وال کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔
مزید پڑھیں: کورونا وائرس کے متعلق سنسنی اور جھوٹ پھیلانےپر گرفتاری
کلیرنس ہاوَس نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ 71 سالہ شہزادہ چارلس میں کورونا وائرس کا پتہ چل گیا ہے۔ کلیرنس ہاوّس کے مطابق شہزادہ چارلس کو وائرس کہاں سےلگا فی الحال پتہ نہیں چل سکا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق تخت کے وارث شہزادہ چارلس کو اتوار کے روز ہلکی علامات ظاہر ہونا شروع ہوگئی تھیں اور پیر کے روز ان کا معائنہ کرایا گیا جس کے نتائج منگل کی رات سامنے آئے۔
رپورٹس کے مطابق شہزادہ چارلس اسکاٹ لینڈ میں اپنی اہلیہ ڈچز آف کارن وال کے ساتھ الگ تھلگ رہ رہے ہیں۔
کلیرنس ہاوّس سے جاری بیان کے مطابق شہزادہ چارلس کے اندر معمولی علامات ظاہر ہوگئی ہیں لیکن وہ خود کو صحت مند محسوس کررہا ہے اور پچھلے کئی دنوں سے گھر سے کام کررہے تھے۔
کیرنس ہاوّس سے جاری بیان کے مطابق شہزادہ چارلس اور ان کی اہلیہ ڈچز آف کورن وال اسکاٹ لینڈ میں موجود رہائش گاہ میں آئیسولیشن میں رہ رہے ہیں۔
