اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کی ہائی کورٹ نے کورونا وائرس کی وجہ سے 408 قیدیوں کی مشروط ضمانت منظور کر لی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے مطابق قدیوں کی مشروط ضمانت کے حوالے سے کمیٹی بنائی ہے اور قیدیوں کی جانب سے کمیٹی کو مطمئن کرنا ضروری ہو گا تاہم اگر کمیٹی مطمئن نہ ہوئی تو قیدی رہا نہیں ہو سکیں گے۔
دوسری جانب پشاور ہائی کورٹ نے 28 مارچ تک تمام عدالتیں بند کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔ حکم نامہ کے مطابق صرف 2 ججز انتہائی ضروری مقدمات کی سماعت کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں کورونا وائرس، بیرون ملک پھنسے 101 پاکستانی واپس پہنچ گئے
پشاور ہائی کورٹ کے مطابق ہر ضلع میں ایک ایک جج سول اور سیشن کورٹ میں ڈیوٹی دیں گے جبکہ مجسٹریٹ کورٹ میں ایم او ڈی ڈیوٹی ہو گی۔
