سری نگر: وزیراعظم عمران خان کی جانب سے دورہ امریکہ کے دوران کفایت شعاری کا مظاہرہ کرنے پر سابق وزیراعلی مقبوضہ کشمیر عمرعبداللہ بھی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔
سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر اپنے ایک ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ عمران خان نے قوم کے وہ پیسے بچائے جنہیں خرچ کرنے کی ضرورت نہیں تھی۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان نے دیگر رہنماؤں کی طرح بس میں بیٹھنے کو انا کا مسئلہ نہیں بنایا، اس میں بھلا کیا برائی ہے؟
عمرعبداللہ نے کہا کہ عمران خان کو پروٹوکول نہ دینا ان کے لئے نہیں بلکہ امریکی اسٹیبلشمنٹ کے لئے برا ہے۔
He saved his country money it didn’t need to spend AND didn’t wear his ego on his sleeve like most “leaders” do. Remind me again why that’s a bad thing. This reflects badly on the American establishment rather than on @ImranKhanPTI IMO. https://t.co/A8drk4VlqM
— Omar Abdullah (@OmarAbdullah) July 21, 2019
واضح رہے کہ عمران خان نے اپنے دورہ امریکہ میں کسی بڑے ہوٹل میں رہنے کے بجائے پاکستانی سفارت خانے میں رہنے کا اعلان کیا تھا۔
