اوٹاوا: کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا کورونا ٹیسٹ ایک مرتبہ پھر مثبت آ گیا ہے جس کے بعد انہوں نے قرنطینہ کر لیا ہے۔ وزیراعظم جسٹن ٹروڈو اس سے قبل بھی سال رواں کے ماہ فروری میں کورونا وائرس کا شکار ہوئے تھے۔
کورونا سے متاثرہ سونیا گاندھی کی طبیعت بگڑ گئی، اسپتال منتقل
ہم نیوز نے عالمی خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ کینیڈا کے وزیراعظم نے عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی اطلاع سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر دی ہے۔
I’ve tested positive for COVID-19. I’ll be following public health guidelines and isolating. I feel okay, but that’s because I got my shots. So, if you haven’t, get vaccinated – and if you can, get boosted. Let’s protect our healthcare system, each other, and ourselves.
— Justin Trudeau (@JustinTrudeau) June 13, 2022
وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا ہے کہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے قرنطینہ کر رہا ہوں اور احتیاطی تدابیر پرعمل درآمد بھی کروں گا۔
کورونا کی نئی،زیادہ خطرناک قسم کسی بھی وقت سامنے آ سکتی، عالمی ادارہ صحت نے خبردار کر دیا
انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ میری طبیعت بہتر ہے کیونکہ میں نے کورونا ویکسی نیشن کرائی ہوئی تھی۔ انہوں نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ اگر ابھی تک کورونا ویکسینیشن نہیں کرائی ہے تو کرالیں۔
کیوی کپتان کین ولیمسن کو کورونا ہو گیا
وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ جو افراد کورونا ویکسینیشن کرا چکے ہیں وہ بوسٹر ڈوز لگوالیں۔ اس طرح نظام صحت کو تحفظ فراہم کریں اور اپنے ساتھ ساتھ دوسروں کی صحت کے تحفظ کو بھی یقینی بنائیں۔