کرسٹیانو رونالڈو نے روہنگیا مسلمانوں کی حمایت کا مطالبہ کر دیا


پرتگال: فٹبال کے شہرہ آفاق کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے عالمی برادری سے روہنگیا مسلمانوں کی حمایت کرنے کا مطالبہ کردیا۔

فٹبال کے اسٹار کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے ٹویٹر پر برما (میانمار) کے روہنگیا مسلمانوں کی حمایت کا اعلان کیا۔

ٹویٹر پر دئیے جانے والے پیغام میں پرتگالی فٹبالر نے کہا کہ اس دنیا میں سب اپنے بچوں سے محبت کرتے ہیں۔

رونالڈونے ٹویٹ میں پیغام کی مناسبت سے دو تصاویر بھی لگائیں۔

ایک تصویر میں فٹبالراپنے بچوں کے ساتھ آرام دہ ڈرائنگ روم میں بیٹھے نظر آرہے ہیں۔ جب کہ دوسری تصویرمیں ایک روہنگیا مسلمان بنگلہ دیش کے کاکس بازار کے خستہ حال مہاجر کیمپ میں اپنے بچے کو لیے کھٹرا ہے۔

25 اگست سے میانمار کی ریاست راکھائن میں روہنگیا مسلمانوں کے خلاف پرتشدد واقعات شروع ہوگئے تھے۔ جس کے سبب تقریبا سات لاکھ پناہ گزینوں نے ہمسایہ ممالک ہجرت کی تھی۔

ميانمار فوج پرسنگین الزمات ہیں کہ وہ روہنگیا مسلمانوں پر تشدد، عصمت دری اور بڑے پیمانے پرقتل عام کرنے میں ملوث ہیں۔

اقوام متحدہ کی جانب سے لگائے گئے ایک اندازے کے مطابق بنگلہ دیشی پناہ گزین کیمپوں میں مقیم  دس لاکھ افراد میں سے نصف تعداد بچوں کی ہے۔ پناہ گزینوں کو شدید غذائی کمی کی وجہ سے بیماریاں پھیلنے کا بھی خدشہ لاحق ہے۔

کرسٹیانو رونالڈو نے اپنی ٹویٹ میں روہنگیا بچوں کو بچانے کے لیے سیو دی چلڈرن نامی  ادارے کوامداد دینے کا لنک بھی شئیر کیا۔


متعلقہ خبریں