مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال کے باعث پی آئی اے نے خلیجی ممالک کیلئے فضائی آپریشن معطل کر دیا۔
پی آئی اے کی متحدہ عرب امارات، بحرین، دوحہ اور کویت کی پروازیں معطل کی گئی ہیں ، پروازیں ابتدائی طور پر کل شام یا فضائی حدود کی بحالی تک آپریٹ نہیں کی جائیں گی۔
پی آئی اے کی نجکاری کا عمل بہترین قومی مفاد میں مکمل کیا، وزیر اعظم
پی آئی اے کی سعودی عرب کیلئے پروازیں جاری رہیں گی مگر ان کا روٹ تبدیل کر دیا گیا ہے ،پروازین بوئنگ 777 طیاروں پر منتقل کر دی گئی ہیں اور طویل راستے سے منزل مقصود پر پہنچیں گی۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق مسافروں کو اپنی پروازوں سے متعلق بروقت معلومات یا بکنگ کی تبدیلی کیلئے پی آئی اے کال سینٹر 111 786 786 پر رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
