Author: مریم خالد

چترال: مارخور کے سینگوں سے خوبصورت انگوٹھیاں بنا کر روزی کمانے والا  کاریگر سید احمد کا ہنر اپنی مثال آپ  ہے۔ چترال سے تعلق رکھنے والا سید احمد  17 سال سے ہاتھ  سے بنی انگوٹھیاں بیچ کر اپنے گھر والوں کا پیٹ پال رہا ہے، ایک انگوٹھی کی قیمت 900  سے 2500 روپے ہے۔ انگوٹھی کی شکل میں ڈھالنے سے قبل سینگ کے ٹکڑوں کو کئی ماہ تک پانی میں بھگو کر رکھا جاتا ہے جس کے بعد اسے کاٹا اور تراشا جاتا ہے۔ https://twitter.com/Nomysahir/status/1016341056919625728 سینگ کے ٹکڑوں کو تراشنے کے بعد ان میں بیلجیئم سے منگوائے ہوئے مختلف رنگوں کیے جاتے ہیں…

Read More

اسلام آباد: مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی ظلم و بربریت کے خلاف آواز اٹھانے پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے صارفین کے اکاؤنٹس بلاک کرنے کا سلسلہ ایک بار پھر شروع کردیا ہے۔ مقبوضہ وادی کشمیر کے نہتے اور بے گناہ کشمیریوں کے خلاف جاری ریاستی ظلم وجبرکے خلاف آواز بلند کرنے پراب ٹوئٹر صارفین کے اکاؤنٹس کو جزوی یا مستقل طور پر بلاک کیا جارہا ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ اس سے قبل بھی صارفین کی جانب سے شیئر کیے جانے والے مواد کی کاٹ چھانٹ کرتی رہی ہے۔ https://twitter.com/defencedotpk/status/1011896085445529601 متعدد ٹوئٹر صارفین کا کہنا تھا…

Read More

اسلام آباد: یوگا کرنے سے جسم خوبصورت اور لچک دار ہی نہیں ہوتا بلکہ اس میں ایک توازن بھی پیدا ہوتا ہے۔ یوگا کے عالمی دن پر جائزہ لیتے ہیں کہ ہمارے جسم کو یوگا سے اور کیا حاصل ہو سکتا ہے اور یہ ہے کیا۔ یوگا سنسکرت لفظ ”یوج“ سے نکلا ہے، جس کے معنی متحد ہونے کے ہیں۔ یوگا ماہرین کا دعوی ہے کہ یہ ایک ایسا عمل ہے جس میں جسم کا دماغ سے رابطہ پیدا کرکے کائنات کے رازوں سے پردہ اٹھایا جا سکتا ہے۔ درجن بھر سے زائد قسمیں رکھنے والا یوگا کے متعلق انٹرنیٹ…

Read More

اسلام آباد: بند ڈبوں میں ملنے والی خوارک پر لگے لیبل سے خاطر خواہ غذائی معلومات مل جاتی ہیں۔ لیبل پڑھ اورسمجھ کرصحت بخش غذا کا انتخاب کرنا آسان ہو جاتا ہے۔ غذائی ماہرین کا کہنا ہے کہ صحت بخش خوارک میں چکنائی، کولیسٹرول اورسوڈیم کم سے کم ہوتی ہے اور ریشے، وٹامن اے، وٹامن سی، آئرن اور کیلشیم کا زیادہ استعمال کیا جاتا ہے۔ امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) کی جانب سے لیبل پر لکھی گئی اصطلاحات کی وضاحت دنیا بھر میں مستند سمجھی جاتی ہیں۔ ادارے کے مطابق چکنائی سے پاک (فیٹ فری ) خوارک میں 0.5 ملی…

Read More

اسلام آباد: پاکستانی مرد و خواتین فیشن کے نت نئے انداز سے واقف رہتے ہیں لیکن موقع آنے پر اپنے پسندیدہ  برانڈز کے ملبوسات ہی پہننا پسند کرتے ہیں۔ پاکستان کی فیشن انڈسٹری دنیا میں کسی سے پیچھے نہیں یہی وجہ ہے کہ مرد و خواتین کی پسند کو مد نظر رکھتے ہوئے مختلف برانڈز کی جانب سے نت نئے ڈیزائن متعارف کرانے کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔ ذیل میں ہم نے جائزہ لیا ہے کہ پاکستان فیشن انڈسٹری کے معروف برانڈز کے پس پردہ کون سی شخصیات ہیں۔ گل احمد: 1953 میں قائم ہونے والا گل احمد گروپ پاکستان…

Read More

لاہور: پاکستان کے دوسرے بڑے شہر لاہور میں مغل حکمرانوں کے بعد انگریز عہد میں بھی متعدد شاندار عمارتیں تعمیر کی گئیں۔ سرخ اینٹوں سے مزین ان عمارتوں میں سرکاری ادارے اور عبادت گاہیں شامل ہیں۔ گوتھک اور اینگلو مغل فن تعمیر کی عکاس ان عمارتوں نے لاہور کو اس وقت کا ایک جدید شہر بنادیا تھا۔ انگریز عہد میں تعمیر ہونے والی ان خوبصورت عمارتوں میں پنجاب یونیورسٹی لاہور کی قدیم عمارت بھی شامل ہے۔ جو ایک صدی سے زائد کا عرصہ بیت جانے بعد آج بھی اپنی شان و شوکت کے ساتھ قائم ہے۔ انارکلی کے قریب مال…

Read More

اسلام آباد: پاکستان میں ’ہیپاٹائٹس‘ (یرقان) کے مرض میں مبتلا مریضوں کی تعداد ایک کروڑ 70 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔ مریضوں کی غالب اکثریت نوجوانوں پر مشتمل ہے جن کی عمریں 26 سے 35 سال کے درمیان ہیں۔ دستیاب اعداد و شمار کے مطابق ملک کی سات فیصد آبادی اس موذی مرض میں مبتلا ہے۔ مریضوں میں سے چار اعشاریہ آٹھ فیصد (ہیپاٹائٹس سی) اور دو اعشاریہ پانچ فیصد (ہیپاٹائٹس بی) سے متاثر ہیں۔ ہم نیوز کے پاس موجود اعدادوشمار کے مطابق ہیپاٹائٹس (بعض افراد اس کو پیلیا بھی کہتے ہیں) بی سے متاثرہ مریضوں کی سب سے زیادہ تعداد…

Read More

رمضان ٹرانسمیشن کے لیے تمام ٹی وی چینلز اپنی تیاریاں وقت سے پہلے ہی مکمل کرچکے تھے، بڑے بڑے سیٹس لگائے جا چکے تھے اور اسٹوڈیو کی بکنگ بھی ہو چکی تھی۔ بہترین اینکرز، اداکاروں اور گلوکاروں کی فہرست کو حتمی شکل دی جارہی تھی کہ رمضان ٹرانسمیشن سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ کا حکم سامنے آ گیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے تمام ٹی وی چینلز پر واضح کردیا ہے کہ اس سال سحروافطار ٹرانسمیشن میں اچھل کود اور دھمال نہیں چلنے دیں گے۔ گزشتہ برس پاکستان کے نجی نیوز اور انٹرٹینمنٹ چینلز  پر چلنے والی رمضان کی…

Read More

شوبز کی چکا چوند دنیا میں ہر کسی کی اپنی الگ پہچان ہوتی ہے لیکن کچھ ستارے ایک دوسرے کی پہچان بن جاتے ہیں۔ فلم اور ڈرامہ انڈسٹری میں شوبز ستاروں کی رشتے داریاں بھی اکثر انہیں خبروں کی دنیا میں رکھتی ہیں۔ ذیل میں ہم آپ کو پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے وابستہ کچھ ایسی شخصیات سے روشناس کراتے ہیں جو آپس میں رشتہ دار ہیں۔ صبا حمید اور بچے: 1970 میں پاکستان ٹیلی ویژن سے اپنے کیرئیر کا آغاز کرنے والی صبا حمید آج بھی اپنی اداکاری سے ناظرین کے دل موہ لیتی ہیں۔ 1980 میں صبا پرویز نے معروف…

Read More