پاکستان ریلویز کا دو نئی ٹرینیں چلانے کا اعلان

فوٹو: فائل


سکھر : پاکستان ریلویز نے دو نئی ٹرینیں موئن جو دڑو ایکسپریس اور روہی فاسٹ پسنجر چلانے کا اعلان کرتے ہوئے نوٹیفکشن جاری کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق موئن جو دڑو ایکسپریس روہڑی سے کوٹری اور روہی فاسٹ پسنجر روہڑی سے خانپور تک چلائی جائے گی۔ وفاقی وزیر ریلویز شیخ رشید 16 اکتوبر کو دونوں گاڑیوں کا افتتاح کریں گے۔

موئن جودڑو ایکسپریس حبیب کوٹ سکھر سے ہوتی ہوئی پانچ گھنٹوں میں کوٹری پہنچے گی جب کہ روہی فاسٹ پسنجر روہڑی سے خانپور تک چلائی جائے گی۔

روہی فاسٹ پسنجر پنوعاقل، گھوٹکی صادق آباد سے ہوتی ہوئی خانپور کے مسافروں کو ان کی منزل مقصود تک پہنچائے گی۔

یہ ٹرینیں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کے اس اعلان کو عملی جامہ پہنانے کا عمل ہے جس میں انہوں نے آٹھ نئی ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا تھا۔

اعلان کے مطابق اکتوبر کے مہینے میں پہلی ٹرین لاہور سے فیصل آباد تک چلنی تھی جبکہ دوسری ٹرین موئن جو داڑو ایکسپریس لاڑکانہ سے سیہون شریف اور جامشورو تک چلائی جانی تھی۔

تیسری ٹرین روہی ایکسپریس  پنوں عاقل، گھوٹکی، ڈھرکی، صادق آباد، رحیم یار خان اور خان پور تک جانے والے مسافروں کی سہولت کے لیے چلائے جانے کا اعلان کیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں