ایس بی سی اے میں تقرریوں پر تحقیقات کا حکم


کراچی: چیئرمین سندھ واٹر کمیشن جسٹس ریٹائرڈ امیر ہانی نے سندھ میں عمارات کی نگراں اتھارٹی (ایس بی سی اے) میں کی گئی تقرریوں اور ترقیوں پر تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین امیر ہانی کی ہدایات پر 2011  سے لے کر 2015 تک ہونے والی تمام  تقرریاں اور ترقیاں شامل تفتیش کی گئی ہیں جبکہ دوسری جانب یہ اطلاعات بھی ہیں کہ  چیئرمین واٹر کمیشن نے ادارے کے ملازمین کی شکایات کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا ہے۔

اس سے قبل ایس بی سی اے میں تقرریوں پر ادارے کے ملازمین کی جانب سے چیئرمین سندھ  واٹر کمیشن کے نام درخواست ارسال کی گئی۔جس میں ایس بی سی اے کے ملازمین نے چیئرمین امیس ہانی کو ادارے میں ہونے والی تقرریوں اور ترقیوں کے پیچھے سیاسی و ذاتی مفادات سے آگاہ کیا۔

گزشتہ روز ایس بی سی اے نے اپنے ایک افسر کو غیرقانونی تعمیرات کی حمایت اور رشوت لینے اور مانگنے کے الزام پر معطل کیا گیا جبکہ اس کے علاوہ متعدد تجاوزات کے معاملات میں ایس بی سی اے کے  کئی ملازمین کے ملوث ہونے کے الزامات  ہیں۔


متعلقہ خبریں