پاکستان کی ترقی کا انحصار کرپشن کے خاتمے پر ہے،وزیراعظم



کوئٹہ: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بلوچستان میں بہت وسائل موجودہیں جن پر کام کیا جاسکتا ہے۔ یہاں معدنیات کا ایک بڑا خزانہ موجود ہے۔

انہوں نے کوئٹہ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر کچھی کنیال کو پانی فراہم کیا جائے تو آٹھ لاکھ  ایکڑکا علاقہ سیراب ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ وفاق بلوچستان حکومت کی پوری مدد کرے گا کیونکہ یہ صوبہ ترقی کرے گا توپاکستان ترقی کرے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ چین نے تب ترقی کی جب اس نےکرپشن کے خلاف کام کیا۔ پاکستان بھی اس وقت ترقی کرے گا جب کرپشن ختم ہوگی کیونکہ کرپشن اداروں کو تباہ کردیتی ہے اور پاکستان کے ساتھ آج تک یہی ہوتا آیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب تک نااہل لوگوں نے اداروں کو لوٹا لیکن اب ایسا نہیں ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ترقی کا انحصار کرپشن کے خاتمے پر ہے۔


متعلقہ خبریں