بلوچستان میں ضمنی انتخابات کی تیاریاں مکمل


کوئٹہ: بلوچستان میں 14 اکتوبرکو صوبائی اسمبلی کے دوحلقوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

بلوچستان میں صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 35 اور پی بی40 پر انتخابات 14 اکتوبر کو منعقد ہوں گے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کی جانب سے دونوں حلقوں میں انتخابی امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست بھی جاری کردی گئی ہے۔

ای سی پی کی جاری کردہ فہرست کے مطابق پی بی 35 میں 28 امیدوار اور پی بی 40 سے 8 امیدوار انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں۔

پی بی 35 میں 105 پولنگ اسٹیشن اور 304 پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں جب کہ پی بی 40 میں 93 پولنگ اسٹیشنز اور 271 پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں۔

بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 35 میں 13 جولائی کو خودکش دھماکہ ہوا تھا جس میں بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار میر سراج خان رئیسانی جاں بحق ہو گئے تھے۔ خودکش دھماکے کی وجہ سے الیکشن کمیشن نے انتخابات ملتوی کر دیے تھے۔

پی بی 40 میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ جان اختر مینگل کی جانب سے قومی اسمبلی میں جانے کے فیصلے کے بعد نشست خالی ہوئی تھی۔


متعلقہ خبریں