یو ایچ ایس نے انٹری ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان کردیا

یو ایچ ایس نے انٹری ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان کردیا | urduhumnews.wpengine.com

لاہور: یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (یو ایچ ایس) نے میڈیکل انٹری ٹیسٹ کے سرکاری نتائج کا اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق 52.54 فیصد طلبا و طالبات نے فرسٹ ڈویژن حاصل کی ہے۔

میڈکل ڈینٹل کالج میں داخلے کے لیے 23 ستمبر کو انٹری ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا تھا جس کے سرکاری نتائج آج جاری کیے گئے ہیں۔

یونیورسٹی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق مجموعی طور پر 61 ہزار نو سو امیدواروں نے میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایڈمیشن ٹیسٹ (ایم ڈی کیٹ) میں شرکت کی۔

عثمان احمد نے 1082/1100 نمبر لے کر پہلی اور علینہ مجاہد نے 1076 نمبروں کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی جب کہ تیسری پوزیشن احمد شہروز، محمد واثق وسیم، اور صبا ستار نے 1070 نمبر لے کر حاصل کی۔

جاری نتائج کے مطابق آٹھ ہزار نو سو 12 امیدواروں نے 50 سے 59 فیصد نمبر لیے اور آٹھ ہزار 16 امیدواروں نے 40 سے 49 فیصد تک نمبر حاصل کیے جب کہ 12 ہزار تین سو 24 امیدواروں نے 40 فیصد سے کم نمبر حاصل کیے۔

امیدوار ایم ڈی کیٹ کا رزلٹ یو ایچ ایس کی ویب سائٹ پر دیکھ سکتے ہیں اور ویب سائٹ سے ایم ڈی کیٹ کے رزلٹ کا پرنٹ بھی لیا جا سکتا ہے۔

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پنجاب کے سرکاری میڈیکل کالجوں میں داخلوں کا شیڈول رواں ہفتے کے آخر میں جاری کر دیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں