پروفیسر لیاقت عزیز روشن خیال استاد و ادیب تھے، بلاول

ہائی کورٹ کا فیصلہ شریف فیملی کیلئے ریلیف ہے، بلاول | urduhumnews.wpengine.com

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پ) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری  نے  ممتاز ماہر تعلیم  اور ادیب پروفیسر لیاقت عزیز کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم کی علم و ادب کےلیے خدمات ناقابل فراموش ہیں۔

انہوں نے گزشتہ روز جاری کردہ بیان میں کہا کہ پروفیسر لیاقت عزیز کی اساتذہ کے حقوق کے لیے جدوجہد  ہمیشہ یاد رکھی جائی گی۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پروفیسر لیاقت عزیز کے انتقال سے ملک ایک روشن خیال، مساوات اور رواداری  پر یقین رکھنے والے استاد و ادیب سے محروم ہوگیا ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے سوگوار خاندان سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، درجات بلند کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔


متعلقہ خبریں