آرمی چیف سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات


راولپنڈی: امریکی ناظم الامور پال جونز نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی (جی ایچ کیو) میں ملاقات کی جس میں علاقائی سیکیورٹی، باہمی دلچسپی اور افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق امریکی ناظم الامور پال جونز نے خطے میں امن کو تقویت دینے میں پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کیا۔

گزشتہ کچھ عرصے سے پاکستان اور امریکہ کے تعلقات میں دوریاں پیدا ہو چکی تھیں جس کی وجہ سے امریکہ نے پاکستان کی فوجی امداد بھی روک دی تھی۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے اپنے پیغام میں واضح طور پر اعلان کیا تھا کہ پاکستان تمام ممالک کے ساتھ برابری کی سطح پر کام کرنا چاہتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تمام ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات کا خواہاں ہے مگر کسی دوسرے کی جنگ کا حصہ ہر گز نہیں بنے گا اور نہ ہی  کسی سے ڈکٹیشن لے گا۔


متعلقہ خبریں