اب بجلی بھی کی جا سکے گی ایزی لوڈ

بجلی مزید مہنگی کرنے کی منظوری

پشاور: موبائل ایزی لوڈ کے بارے میں تو سب نے ہی سن رکھا ہو گا لیکن پشاور میں اساتذہ اور طالب علموں نے ایک ایسا سسٹم ایجاد کر دکھایا ہے جو نہ صرف بجلی کے کئی مسائل کو حل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے بلکہ اب انہوں نے بجلی کو ایزی لوڈ کرنے کا بھی طریقہ ڈھونڈ نکالا ہے۔ 

ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ کا سب سے بڑا سبب بجلی چوری اور ضرورت سے زائد استعمال ہے، پشاور کے الیکڑک انجینئرز نے الیکٹرو کیور کے نام سے ایک ایسا سسٹم تیار کیا ہے جو صرف بجلی چوروں کا ہی پتہ نہیں لگائے گا بلکہ صارفین کو ان کی ضرورت کے مطابق بجلی کی فراہمی بھی ممکن بنائے گا۔

پروجیکٹ ہیڈ ڈاکٹر محمد گل کا کہنا ہے کہ یہ میٹر نما ڈیوائس جہاں 400 سے زائد گھروں کے لئے فائدہ مند ہو گی وہیں بجلی چوری میں سرگرم کنڈا مافیا کا بھی خاتمہ کرے گی۔

انہوں نے دعوی کیا ہے کہ حکومت اگر ایک سو 25 بلین خرچ کرکے ملک بھر میں اس آلے کی سو فیصد تنصیب ممکن بنائے تو چار ہزار میگا واٹ بجلی بچائی جاسکتی ہے۔ 


متعلقہ خبریں