فلم کی کہانی آرتھر فلیک کے ناکام کامیڈین سے جوکر تک کے سفر کے گرد گھومتی ہے۔ کہانی کی مزید تفصیلات عیاں نہیں کی گئیں البتہ دو روز پہلے فلم ڈائریکٹر ٹاد فلپس نے ناکام کامیڈین ارتھر فلیک کے روپ میں جیکوئن فینکس کی تصویر شیئر کی۔
جیکوئن فینکس کے علاوہ آسکر انعام یافتہ اداکار رابرٹ ڈی نیرو بھی فلم میں اہم کردار ادا کریں گے۔ رابرٹ ڈی نیرو کا کردار ایک ٹیلیوژن میزبان کا ہے جس کا ارتھر فلیک کو کامیڈین سے اشتہاری مجرم بنانے میں مرکزی کردار ہے۔
اس سے قبل جوکر کے لیے ٹامس وین کا کردار عیلک بالڈون کے جانے کے بعد خالی پڑ گیا تھا۔ اس میں اب ایک اور اداکار کو جگہ دی جا رہی ہے۔ یہ خبر بھی سامنے آئی ہے کہ بیٹ مین کے والد کا کردار عیلک بالڈون کی جگہ بریٹ کالن ادا کریں گے۔ بریٹ کلن کریسٹن بیل کی بیٹ مین کی فلموں میں معمولی کردار ادا کر چکے ہیں۔
گزشتہ ہفتے دی سی سینیما کی دنیا میں سوپر مین کے جانے کی خبر ملی۔ ساتھ ہی بیٹ مین کے تبدیل ہونے کے بھی امکانات سامنے آئے۔ البتہ فلم کی پروڈکشن کمپنی وارنر برادرز نے پہلے ہی واضح کر دیا تھا کہ جیکوئن فینکس کے جوکر ڈی سی سینیما کی دنیا سے بلکل الگ ہیں۔ اس جوکر کا جیرڈ لیٹو کی جوکر فلموں سے کوئی تعلق نہیں ہوگا۔