بابا فرید گنج شکرؒ کا عرس: بہشتی دروازہ کھل گیا


پاکپتن: برصغیر پاک وہند کے عظیم صوفی بزرگ حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکرؒ کے776 ویں سالانہ عرس کی تقاریب جاری ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق سجادہ نشین دیوان مودود مسعود چشتی نے زائرین کے ہمراہ بہشتی دروازہ کھول دیا جس کے بعد زائرین کی بڑی تعداد دروازے سے گزری۔ بہشتی دروازہ کھلتے ہی مزار شریف کی فضا ’حق فرید یا فرید‘ کے نعروں سے گونج اٹھی۔

بہشتی دروازہ کھولنے کے بعد سجادہ نشین دیوان مودود مسعود چشتی نے خصوصی دعا کرائی۔ دعا کے بعد زائرین میں تبرکات تقسیم کیے گئے۔

حکومت پنجاب کی جانب سے اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ دربار کے چاروں اطراف پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی ۔

کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ریسکیو اہلکاروں کے علاوہ ضلعی انتظامیہ کے افسران بھی موجود تھے۔

 


متعلقہ خبریں