لیانی: پاکستان کے دوست ملک چین کے شہر لیانی میں’ میڈ ان پاکستان‘ نمائش کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں پاکستانی اشیا کے اسٹالز لگائے گئے ہیں۔
سینیٹ آف پاکستان کا دو رکنی وفد بھی نمائش میں شرکت کے لیے چین پہنچ گیا ہے۔ وفد میں سینیٹر یوسف بادینی اور خودا بابر شامل ہیں۔
نمائش میں رکھی اشیا میں چینی شہریوں کی بڑی تعداد دلچسپی لے رہی ہے۔ چین کے شہر لیانی میں لگائی گئی یہ نمائش 17 ستمبر تک جاری رہے گی۔
نمائش کا مقصد چین میں پاکستانی مصنوعات کو متعارف کرانا ہے۔ چین، کابل، نیپال اور سری لنکا کے علاوہ یورپ میں بھی پاکستان اس قسم کی نمائشوں کا انعقاد کرتا رہتا ہے۔
دنیا بھر میں’میڈ ان پاکستان‘ نمائش کا مقصد برآمدات میں اضافہ کرکے ملکی سرمایے میں اضافہ اور درآمدات کا بوجھ کم کرنا ہے۔
یہ نمائش پاکستان اور چین کے درمیان تجارتی عدم توازن کو کم کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔