راولپنڈی: جنرل ہیڈ کوارٹرز میں یوم دفاع و شہدا کی مرکزی تقریب ہوئی جس میں وزیراعظم پاکستان عمران خان اور پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت کئی سیاسی رہنماؤں نے شرکت کی۔ شہدا کے اہلخانہ کو تقریب میں خصوصی طور پر مدعو کیا گیا۔
تقریب میں مسلح افواج کے سربراہان، پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف، پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو، وزیرخزانہ اسد عمر، وزیر خزانہ شاہ محمود قریشی، وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری، سابق کرکٹ کپتان شاہد خان آفریدی اور دیگر سیاسی، سماجی اور عسکری شخصیات شریک ہوئیں۔
تقریب سے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ اور وزیراعظم پاکستان عمران خان نے خطاب کیا، اس موقع پر شہدا کے حوالے سے ایک خصوصی ویڈیو دکھائی گئی جسے دیکھ کر شرکا کی آنکھیں نم ہو گئیں۔