18 ہزار ٹن سے زائد الائشیں اُٹھائیں، فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی


فیصل آباد: فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے عیدالاضحی پر گلی محلوں سے قربانی کے جانوروں کی 18 ہزار ٹن سے زائد الائشیں اٹھا کر شہر سے باہر منتقل کیں۔

منیجنگ ڈائریکٹر ( ایم ڈی ) ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کرنل عماد گل نے کہا کہ عید الاضحی پر صفائی آپریشن کے بڑے چیلنج میں ہم نے کامیابی حاصل کی جبکہ شہر میں معمول کی صفائی بھی جاری رہی۔

انہوں نے کہا کہ صفائی آپریشن کے اختتام پر شہر کی اہم سٹرکوں اور اجتماعی قربانی کے مقامات کو جراثیم کش کیمیکلز اور پانی سے دھویا جا رہا ہے۔

کرنل عماد گل نے کہا کہ عید صفائی آپریشن میں تندہی سے فرائض انجام دینے والے ویسٹ ورکرز کی بھرپور حوصلہ افزائی بھی کی جائے گی۔

اس موقع پر قائم مقام ڈپٹی کمشنر محبوب احمد نے کہا کہ قربانی کے جانوروں کی الائشوں کو شہر سے باہر جڑانوالہ روڑ پر کھودی گئی خندق میں دفن کیا گیا ہے جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر شہر میں عید صفائی آپریشن پر مؤثر اور منظم انداز میں عملدرآمد کیا گیا۔


متعلقہ خبریں