نارووال: دو سیاسی گروپوں میں تصادم، 11 افراد زخمی

نارووال: دو سیاسی گروپوں میں تصادم، 11 افراد زخمی


نارووال: صوبہ پنجاب کے شمال مشرقی شہر نارووال کے علاقے نواں پنڈ میں دو سیاسی گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں 11 افراد زخمی ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق جھگڑا مسلم لیگ نون اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں میں ہوا۔ جھگڑے کے دوران میں ڈنڈوں اور آہنی راڈوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا جس کے نتیجے میں دونوں جماعتوں کے کارکنان زخمی ہوئے۔ جنہیں تحصیل اسپتال شکرگڑھ اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جھگڑا مسلم لیگ نون کے ندیم سلامت اور پاکستان  تحریک انصاف کے میاں وارث کے درمیان شروع ہوا تھا جو شدت اختیار کرگیا۔ سیاسی پارٹیوں میں جھگڑے کی اطلاع پر پولیس تھانہ شاہ غریب موقع پر پہنچ گئی اور کئی افراد کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فوری طور پر جھگڑے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکی ہیں تاہم معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔


متعلقہ خبریں