بلتستان کا نوجوان کورین وزارت سیاحت کا اعزازی سفیر مقرر


سکردو:  کورین حکومت نے بلتستان سے تعلق رکھنے والے نوجوان زاہد حسین کو دو سال کے لیے کورین وزارت سیاحت کا اعزازی سفیر مقرر کر دیا ہے، وہ پہلے پاکستانی اور مسلمان نوجوان ہیں جنہیں کورین حکومت نے اس اعزاز سے نوازا ہے ۔

کورین وزارت سیاحت کے سفیر مقرر ہونے کے بعد ہم نیوز سے بات کرتے ہوئے زاہد حسین نے کہا کہ وہ اس اعزاز پر کورین حکومت کے شکرگزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان اور کوریا کے درمیان دو طرفہ تعاون بڑھانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ بطور سفیر کورین وزارت سیاحت ان کی خصوصی توجہ کوریا میں حلال فوڈز کی دستیابی کو بڑھانے پر ہو گی۔ اس سے پہلے زاہد حسین کورین ہاکی فیڈریشن اور کورین انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اعزازی سفیر بھی رہ  چکے ہیں۔

زاہد حسین کا تعلق سکردو کے نواحی علاقے کھرمنگ سے ہے، وہ  کوریا کے قومی ٹی وی چینل پر پروگرام بھی کر چکے ہیں، انہوں نے سیئول نیشنل یونیورسٹی سے انجینرنگ کی ڈگری حاصل کی ہوئی ہے۔


متعلقہ خبریں