راولپنڈی: پاکستان کی مسلح افواج نے حسب روایت یوم آزادی کے موقع پر نیا ملی نغمہ جاری کر دیا ہے جسے پاک فوج کی جانب سے شروع کی جانے والے شجر کاری مہم ’سرسبز و شاداب پاکستان‘ سے منسوب کیا گیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ اس خوبصورت ملی نغمے میں شجرکاری کی اہمیت واضح کی گئی ہے اور پاکستان کو سرسبز و شاداب بنانے کا پیغام دیا گیا ہے۔
کر آغاز پاکستان۔۔ کر آغاز پاکستان
سرسبز رہے۔۔۔۔۔۔شاداب پاکستان?? سرسبز و شاداب پاکستان ?? pic.twitter.com/xk313dXgxh
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) August 13, 2018
’اک شجر لگا اک جان بچا‘ اس نغمے کا بنیادی نکتہ ہے اور اس میں پوری قوم کو یوم آزادی کے موقع پر شجر کاری کی جانب راغب کیا گیا ہے۔
اس سے قبل پاک فوج کے سربراہ نے قومی شجرکاری مہم کا آغاز ایک پودا لگا کر کیا، آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی جانب سے شجر کاری مہم میں بھرپور حصہ لیا گیا اور پہلے دن ملک بھر میں 20 لاکھ پودے لگائے گئے۔
