دیامر: گلگت بلتستان اور دیامر میں پولیس آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کا کمانڈر خلیل الرحمان ہلاک ہوگیا جب کہ ساتھی دہشت گرد کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔
کالعدم تنظیم کا کمانڈر خلیل الرحمان مختلف کیسز میں پولیس کو مطلوب تھا۔
ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق کا کہنا ہے کہ پولیس نے علاقے میں امن قائم کرنے کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے۔
چند روز قبل گلگت بلتستان میں مختلف مقامات پر واقع تعلیمی اداروں کو بھی تخریبی کارروائیوں کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ اسکول جلائے جانے کے واقعے کے بعد سے پولیس نے علاقے میں دہشت گردووں کے خلاف سرچ آپریشن شروع کررکھا ہے۔
تعلیمی اداروں کے خلاف کی گئی کارروائی کی ذمہ داری کالعدم تنظیم داعش نے قبول کی تھی جب کہ مقامی افراد پر مشتمل امن جرگہ نے اسے علاقے کے امن کو نشانہ بنانے کی عالمی سازش قرار دیا تھا۔