حالیہ انتخابات غیرمنصفانہ ہوئے، شیری رحمان

Sherry Rehman

فوٹو: فائل


کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف شیری رحمان نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان میں حالیہ انتخابات غیرمنصفانہ ہوئے ہیں۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کچھ  پوائنٹس پراپوزیشن جماعتوں کا اتفاق ہو گیا ہے تاکہ ایوان میں کٹھ پتلی حکومت کا ڈٹ کرمقابلہ کریں لیکن ہرسیاسی جماعت اپنا اپنا وائٹ پیپرجاری کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں اسپیکر اور قائد حزب اختلاف کے لیے مشترکہ امیدوارلائیں گے جس کا مقصد پارلیمنٹ میں مضبوط اپوزیشن کا کردارادا کرنا ہے، ڈپٹی اسپیکر کے لیے متحدہ مجلس عمل (ایم ایم اے) کا امیدوار نامزد کیا جائے گا جبکہ وزیراعظم کا امیدوار نون لیگ سے ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ اسمبلی کے اندر اور باہر احتجاج  ہوگا کیونکہ  وہ  اور ان کی جماعت دھاندلی زدہ الیکشن کو مسترد کرتے ہیں، ہم  موجودہ انتخابات کو نہیں مانتے اور نہ ہی تسلیم کریں گے کیونکہ الیکشن 2018 میں بے تحاشہ دھاندلی ہوئی ہے۔


متعلقہ خبریں