پاکستانی مہور شہزاد نے اناپورنا انٹرنیشنل بیڈمنٹن چیمپین شپ جیت لی


کھٹمنڈو: پاکستانی خاتون بیڈ مینٹن کھلاڑی مہور شہزاد نے نیپال میں ہونے والی اناپورنا انٹرنیشنل بیڈمنٹن چیمپین شپ 2018 جیت لی ہے۔

نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں 23 سے 28 جولائی تک کھیلی جانے والی چیمپئن شپ کے فائنل میں پاکستانی کھلاڑی کا مقابلہ نیپال سے تعلق رکھنے والی کھلاڑی راشیلا مہا رجن سے ہوا۔

پاکستانی کھلاڑی مہور شہزاد نے  15-21 اور 10-12 سے مدمقابل راشیلا مہارجن کو شکست دے کر فتح حاصل کرلی۔

بہترین کارکردگی کے باعث بیڈ منٹن ایشیا فیڈریشن نے مہور شہزاد کو اولمپکس گیمز کی تیاری کے لیے ایشیا اولمپک پروجیکٹ (AOP) پروگرام کے لیے بھی منتخب کر لیا ہے۔

ٹورنامنٹ میں پاکستان کے علاوہ  بھارت، بنگلہ دیش اور نیپال کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔

مہور شہزاد اسلام آباد میں کھیلی جانے والی پاکستان انٹرنیشنل سیریز 2017 کا ویمن سنگل ٹائٹل بھی جیت چکی ہیں۔


متعلقہ خبریں