ممبئی: برصغیر کی معروف گلوکارہ لتا منگیشکر اور آشا بھوسلے کے درمیان زندگی اور وفات میں پائی جانے والی حیران کن مماثلتوں نے مداحوں کو ایک بار پھر جذباتی کر دیا۔
رپورٹس کے مطابق دونوں بہنوں کا انتقال 92 برس کی عمر میں ہوا اور اتفاق سے دونوں نے اتوار کے روز دنیا کو الوداع کہا۔ دونوں نے ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں آخری سانس لی۔ جس نے اس مماثلت کو مزید نمایاں کر دیا۔
لتا منگیشکر، جنہیں “بلبل ہند” کہا جاتا تھا، 1929 میں پیدا ہوئیں اور اپنی کلاسیکی و جذباتی گائیکی کے باعث عالمی شہرت حاصل کی۔ دوسری جانب آشا بھوسلے 1933 میں پیدا ہوئیں۔ اور انہوں نے غزل، فلمی اور جدید موسیقی میں منفرد مقام بنایا۔
اگرچہ ماضی میں دونوں کے درمیان تقابل اور رقابت کی باتیں ہوتی رہیں۔ تاہم دونوں نے اپنی الگ شناخت قائم کی اور فلمی موسیقی کو نئی جہت دی۔
لتا منگیشکر کا انتقال 6 فروری 2022 کو ہوا جبکہ آشا بھوسلے 12 اپریل 2026 کو انتقال کر گئیں۔ دونوں کی ایک ہی عمر میں وفات کو مداح ایک غیر معمولی اتفاق قرار دے رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: رمشا خان نے خوشحال خان کے ساتھ نکاح کی وائرل تصویر پر خاموشی توڑ دی
دونوں عظیم گلوکاراؤں کو بھارت کے اعلیٰ ترین اعزازات سے بھی نوازا گیا اور ان کا موسیقی ورثہ آج بھی زندہ ہے۔
