پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ رمشا خان نے سوشل میڈیا پر اپنی نکاح کی تصاویر وائرل ہونے پر شدید برہمی کا اظہار کیا، اور خوشحال خان کے ساتھ اپنی شادی سے متعلق خبروں پر بھی بالواسطہ ردعمل دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق حال ہی میں رمشا خان اور خوشحال خان کی مبینہ نکاح تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئیں، جس کے بعد دونوں کے درمیان شادی سے متعلق قیاس آرائیوں نے زور پکڑ لیا۔
رجب بٹ کی بیٹے کے ساتھ وائرل ویڈیو پر ایمان فاطمہ کا سخت مؤقف
اس صورتحال پر ردعمل دیتے ہوئے اداکارہ نے انسٹاگرام اسٹوری پر وضاحتی بیان جاری کیا، جس میں انہوں نے کہا کہ ان کی اجازت کے بغیر تصاویر کا منظرِ عام پر آنا نہ صرف غیر اخلاقی عمل ہے بلکہ ان کی نجی زندگی کی سنگین خلاف ورزی بھی ہے۔

رمشا خان نے واضح کیا کہ ان کی ذاتی تصاویر کو ان کی رضامندی کے بغیر شیئر کیا گیا، جو ان کے لیے انتہائی تکلیف دہ اور غیر پیشہ ورانہ رویہ ہے۔ اداکارہ نے ویوز اور کلکس کے لیے نجی لمحات کو خبر بنانے والے انسٹاگرام پیجز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہماری زندگی ہے، آپ کی سرخیاں نہیں۔
انہوں نے تمام سوشل میڈیا پیجز سے مطالبہ کیا کہ ان کی وائرل تصاویر فوری طور پر ہٹا دی جائیں اور آئندہ انہیں کسی بھی پلیٹ فارم پر دوبارہ شیئر نہ کیا جائے۔
آشا بھوسلے کی مجموعی دولت کتنی تھی؟ حیران کن اعداد و شمار سامنے آ گئے
اداکارہ نے اپنے مداحوں کو یقین دلایا کہ وہ اپنی زندگی کے اس نئے مرحلے سے متعلق تفصیلات مناسب وقت پر خود شیئر کریں گی، جس کے بعد ان کی اور خوشحال خان کی شادی سے متعلق جاری قیاس آرائیوں کو مزید تقویت مل گئی ہے۔
