یوٹیوبر رجب بٹ سمیت ان کے دوستوں کے خلاف خاتون سے زیادتی کے مقدمے میں عدالت نے ملزمان پر فردِ جرم عائد کرنے کے لیے تاریخ مقرر کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سیشن کورٹ لاہور میں کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج یاسر عرفات نے کی، جس دوران رجب بٹ سمیت دیگر نامزد ملزمان عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔
رجب بٹ کی بیٹے کے ساتھ وائرل ویڈیو پر ایمان فاطمہ کا سخت مؤقف
سماعت کے دوران عدالت کی جانب سے ملزمان کو چالان کی نقول فراہم کی گئیں، جبکہ آئندہ کارروائی کے لیے 22 اپریل کی تاریخ مقرر کرتے ہوئے تمام ملزمان کو فردِ جرم کے لیے طلب کر لیا گیا۔
دوسری جانب درخواست گزار نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ تھانہ نواب ٹاؤن پولیس نے مقدمہ درج کرتے وقت حقائق کو درست انداز میں پیش نہیں کیا، اور استدعا کی کہ ان کی عبوری ضمانت کو مستقل بنیادوں پر منظور کیا جائے۔
متاثرہ خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ ملزمان نے انہیں گھر بلا کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔ مقدمے میں نامزد افراد میں رجب بٹ، جہانگیر، جواد علی اور عبد الرحمان شامل ہیں۔
رمشا خان نے خوشحال خان سے شادی کی خبر پر حیرت انگیز قدم اٹھا لیا
کیس کی مزید سماعت آئندہ تاریخ پر ہوگی، جہاں فردِ جرم کی باقاعدہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
