معروف یوٹیوبر رجب بٹ ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آ گئے ہیں، جہاں ان کے بیٹے کیوان سلطان کے ساتھ ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ تاہم ان کی اہلیہ ایمان فاطمہ نے اس ویڈیو پر سخت مؤقف اختیار کر لیا ہے۔
ایمان فاطمہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر بتایا کہ ان کے بیٹے کیوان سلطان سے منسوب وائرل “فیس ریویل” ویڈیو کو ایک جذباتی لمحے کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے، جبکہ حقیقت اس کے برعکس ہے۔
رجب بٹ کی اہلیہ سے اختلافات کے بعد خاندانی تقریب، سوشل میڈیا پر تنقید کی زد
ایمان فاطمہ کے مطابق مذکورہ ویڈیو کسی اچانک یا فطری خاندانی ملاقات کی عکاسی نہیں کرتی بلکہ اسے پہلے سے منصوبہ بندی کے تحت ریکارڈ کیا گیا اور بعد ازاں سوشل میڈیا پر لیک کیا گیا۔
View this post on Instagram
اپنے بیان میں انہوں نے الزام عائد کیا کہ اس مواد کی تیاری میں رجب بٹ کے قریبی افراد، دوستوں اور رشتہ داروں کا کردار بھی شامل ہے، جنہوں نے ان کے بیٹے کو بغیر اجازت ویڈیو میں شامل کیا۔
ایمان فاطمہ نے کہا کہ ان کے کم عمر بچے کو ان کی رضامندی کے بغیر اس عمل میں شامل کرنا نہ صرف غیر ذمہ دارانہ اقدام ہے بلکہ ایک ماں کے طور پر ان کے لیے انتہائی تکلیف دہ امر ہے۔
رجب بٹ سے صلح کی کوششوں پر ایمان فاطمہ کا ردعمل آ گیا
انہوں نے مزید کہا کہ ایک نجی خاندانی ملاقات کو عوامی مواد کے طور پر پیش کرنا محض جذباتی اظہار نہیں بلکہ سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کرنے کی دانستہ کوشش ہے۔
ایمان فاطمہ نے اس رجحان پر بھی تشویش کا اظہار کیا جس میں ذاتی اور خاندانی لمحات کو عوامی پلیٹ فارمز پر تشہیر کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ ان کے مطابق اس طرزِ عمل سے بچوں کے جذباتی اور سماجی حقوق متاثر ہوتے ہیں۔

ایمان فاطمہ کی انسٹاگرام اسٹوری کے بعد یہ معاملہ سوشل میڈیا پر وسیع بحث کا موضوع بن گیا ہے، جہاں صارفین کی جانب سے مختلف آراء سامنے آ رہی ہیں۔
آشا بھوسلے کی مجموعی دولت کتنی تھی؟ حیران کن اعداد و شمار سامنے آ گئے
جہاں بعض افراد نے ان کے مؤقف کی حمایت کی، وہیں کچھ صارفین نے دونوں فریقین کے درمیان جاری تنازع پر تنقید بھی کی۔ یہ معاملہ تاحال سوشل میڈیا پر زیرِ بحث ہے اور صارفین کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔
