بھارتی موسیقی کی لیجنڈری گلوکارہ آشا بھوسلے نہ صرف اپنی آواز بلکہ اپنی دولت اور کامیاب کاروباری زندگی کے حوالے سے بھی مشہور تھیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آشاجی کی مجموعی دولت کا تخمینہ تقریباً 80 سے 100 کروڑ بھارتی روپے (تقریباً 10 ملین ڈالر) لگایا گیا تھا۔
ان کی آمدنی کے اہم ذرائع میں شامل تھے:
- فلموں کے لیے گانے (پلے بیک سنگنگ)
- میوزک رائلٹیز
- عالمی سطح پر لائیو کنسرٹس
- ریسٹورنٹ بزنس (دبئی، برطانیہ سمیت مختلف ممالک میں)
آشا بھوسلے نے اپنے طویل کیریئر میں ہزاروں گانے ریکارڈ کیے اور یہی ان کی آمدنی کا سب سے بڑا ذریعہ رہا۔ اس کے علاوہ انہوں نے ہوٹل اور ریسٹورنٹ کے کاروبار میں بھی کامیابی حاصل کی، جس سے ان کی دولت میں مزید اضافہ ہوا۔
رپورٹس کے مطابق ان کے پاس بھارت اور بیرونِ ملک قیمتی جائیدادیں بھی موجود تھیں، جو ان کی مالی حیثیت کو مزید مضبوط بناتی تھیں۔
واضح رہے کہ ہفتے کے روز آشا بھوسلے کو اچانک سینے میں تکلیف محسوس ہوئی، جس پر انہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے ممبئی کے بریف کینڈی اسپتال منتقل کیا گیا۔ تاہم ڈاکٹروں کی تمام تر کوششوں کے باوجود وہ 92 سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئیں۔
