تہران: ایران نے مبینہ طور پر دشمن ممالک کو حساس معلومات فراہم کرنے کے الزام میں کم از کم 50 افراد کو گرفتار کر لیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایران میں کریک ڈاؤن کے دوران افراد پر “کرائے کے ایجنٹ” کے طور پر کام کرنے اور امریکا و اسرائیل کے ساتھ تعاون کا الزام ہے۔ ان پر حساس مقامات، سروس سہولیات اور اہم انفراسٹرکچر سے متعلق معلومات فراہم کرنے کا شبہ ظاہر کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی اداروں کی کارروائی کے دوران الیکٹرانک آلات، سیٹلائٹ کمیونیکیشن ڈیوائسز اور اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ حالیہ کشیدگی کے دوران جاسوسی کے شبہ میں درجنوں افراد کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔ جبکہ اس سے قبل بھی اسی نوعیت کی گرفتاریاں عمل میں آتی رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا کے حد سے زیادہ مطالبات مذاکرات ناکامی کی وجہ بنے، ایرانی میڈیا
واضح رہے کہ ایران نے حالیہ عرصے میں جاسوسی سے متعلق قوانین مزید سخت کر دیئے ہیں۔ جن کے تحت سنگین الزامات ثابت ہونے پر سزائے موت اور جائیداد ضبطی جیسی سزائیں دی جا سکتی ہیں۔
