اسلام آباد: ایران اور امریکا کے درمیان جاری اہم مذاکرات بغیر کسی معاہدے کے ختم ہو گئے۔ جس کے بعد خطے میں غیر یقینی صورتحال برقرار ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق دونوں فریقین کئی اہم معاملات پر اتفاق رائے قائم کرنے میں ناکام رہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق مذاکرات کی ناکامی کی بڑی وجہ امریکا کے سخت اور زیادہ مطالبات تھے۔ اسی وجہ سے دونوں فریقین کئی اہم معاملات پر اتفاق رائے حاصل کرنے میں ناکام رہے۔
رپورٹس کے مطابق واشنگٹن نے ایسے مطالبات پیش کیے جو جنگ کے دوران بھی حاصل نہیں کیے جا سکے تھے۔ جس سے مشترکہ فریم ورک اور ممکنہ معاہدے کی راہ میں رکاوٹ پیدا ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل میں ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے، جنگ بندی کا مطالبہ
مذاکرات میں آبنائے ہرمز، ایران کے جوہری حقوق اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال جیسے اہم معاملات زیر بحث آئے۔ تاہم ان نکات پر شدید اختلافات برقرار رہے۔
