کینبرا: آسٹریلیا نے اسلام آباد میں ہونے والے امریکا ایران مذاکرات کے بغیر نتیجہ ختم ہونے پر ردعمل دیتے ہوئے دونوں ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ دوبارہ مذاکراتی عمل شروع کریں۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق آسٹریلوی وزیر خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران اور امریکا جنگ بندی پر قائم رہیں اور تعطل کے بعد بات چیت کا سلسلہ بحال کریں۔ کیونکہ کسی معاہدے کے بغیر مذاکرات کا اختتام حوصلہ افزا نہیں۔
انہوں نے خبردار کیا کہ ایران جنگ کا جلد اور دیرپا حل نہ نکالا گیا تو عالمی معیشت پر منفی اثرات مزید بڑھ سکتے ہیں۔
دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ مذاکرات میں متعدد نکات پر پیشرفت ہوئی۔ تاہم دو سے تین معاملات پر اختلافات اب بھی برقرار ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ایک ہی نشست میں جامع معاہدے کی توقع نہیں تھی۔ جبکہ مذاکرات کے دوران کچھ نئے موضوعات بھی زیر بحث آئے اور پیچیدگیاں سامنے آئیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایران آبنائے ہرمز پر کنٹرول اور مینجمنٹ قائم کرے گا، ابراہیم عزیزی
اسماعیل بقائی نے مزید کہا کہ ایران اپنے حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھے گا۔ اور پاکستان سمیت دوست ممالک کے ساتھ مشاورت کا عمل بھی جاری رہے گا۔
