اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات کے دوران ایران اور امریکا کسی معاہدے پر نہ پہنچ سکے،جس کے بعد دونوں ممالک کے وفود اپنے اپنے وطن روانہ ہوگئے۔
امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس اور ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے مذاکرات شروع ہونے سے قبل ایک دوسرے سے مصافحہ کیا۔
ایرانی کرنسی کی قیمت میں بڑا اضافہ، خریداروں کو ماہرین کی وارننگ
دوسری جانب ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے کہا ہے کہ ایران نے نیک نیتی کا مظاہرہ کیا ، امریکا سے مذاکرات میں ایران نے مثبت تجاویز پیش کیں۔
محمد باقر قالیباف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ امریکا سمجھے کہ وہ ہمارا اعتماد حاصل کرسکتا ہے یا نہیں۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو جنگوں کے باعث ایران کو مخالف فریق پر اعتماد نہیں۔ امریکا ہماری منطق اور اصولوں کو سمجھ چکا ہے۔
امریکا اور ایران جنگ بندی برقرار رکھیں ، پاکستان امن کیلئے کردار ادا کرتا رہے گا ، اسحاق ڈار
ان کا مزید کہنا تھا کہ ایرانی وفد نے مستقبل سے متعلق اقدامات کیے، مخالف فریق اس مرحلے میں ایرانی وفد کا اعتماد حاصل کرنے میں بالآخر ناکام رہا ، مذاکراتی عمل کو آسان بنانے میں پاکستان کی کوششوں کا شکر گزار ہوں۔
