وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے مذاکراتی عمل میں شریک امریکا اور ایران کے وفود کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک نے وزیراعظم کی درخواست پر مثبت ردعمل دیا۔
پریس بریفنگ کے دوران وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکا اور ایران جنگ بندی برقرار رکھیں ، پاکستان امن اور دونوں ملکوں کے درمیان مذاکراتی عمل میں سہولت کار کا کردار ادا کرتا رہے گا۔
سفارتکاری کا راستہ بند نہیں ، امریکا غیر قانونی مطالبات سے گریز کرے ، ایران
دونوں وفود کے درمیان جامع اور تعمیری مذاکرات کے متعدد دور ہوئے، میں نے بطور نائب وزیراعظم اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے مذاکراتی عمل میں معاونت کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ امید ہے دونوں ملک خطے اور دنیا میں پائیدار امن اور خوشحالی کیلئے مثبت سوچ سے آگے بڑھیں گے۔
