اسلام آباد: مقبوضہ فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے پاکستان میں جاری امریکا ایران مذاکرات کا خیرمقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ ان کی کامیابی سے خطے میں امن و استحکام آئے گا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق حماس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات نہ صرف مشرق وسطیٰ بلکہ عالمی سطح پر کشیدگی میں کمی کا باعث بن سکتے ہیں۔ اور اسلامی ممالک کے درمیان اتحاد کو فروغ دیں گے۔
حماس نے بیان میں کہا کہ پاکستان کی میزبانی میں اسلام آباد مذاکرات اسلامی ممالک اور عرب دنیا کے مابین اتحاد کا باعث بنیں گے۔
واضح رہے کہ ایران جنگ کے باعث پیدا ہونے والی عالمی معاشی بے چینی کے پیش نظر بین الاقوامی برادری کی نظریں بھی ان مذاکرات پر مرکوز ہیں۔
دوسری جانب امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی قیادت میں امریکا کا اعلیٰ سطح وفد پاکستان پہنچ چکا ہے۔ جس کا استقبال نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایران سے مذاکرات کی ناکامی پر ہمارے پاس پلان بی موجود نہیں ، صدر ٹرمپ
اس سے قبل ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کی سربراہی میں ایرانی وفد بھی اسلام آباد پہنچا۔ جس میں وزیر خارجہ عباس عراقچی سمیت دیگر اعلیٰ حکام شامل ہیں۔
