کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 میں پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو 76 رنز سے شکست دے دی۔
پی ایس ایل سیزن 11 میں پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کے درمیان میچ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 173 رنز بنائے۔ پشاور زلمی کی جانب سے کوشال مینڈس نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 74 رنز کی اننگز کھیلی، جبکہ کپتان بابر اعظم 43 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
دیگر کھلاڑیوں میں مائیکل بریسویل نے 21 اور محمد حارث نے 18 رنز بنائے۔ تاہم مڈل آرڈر اور لوئر آرڈر بڑا اسکور کرنے میں ناکام رہا۔
لاہور قلندرز کے شاہین شاہ آفریدی نے عمدہ باؤلنگ کرتے ہوئے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ جبکہ مستفیض الرحمان نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز کی پوری ٹیم 97 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ لاہور قلندرز کا کوئی بھی کھلاڑی جم کر نہ کھیل سکا۔ عبداللہ شفیق اور فخر زمان نے 21، 21 رنز بنائے۔ جبکہ دونتھ 20 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم نے پی ایس ایل میں ایک اور سنگِ میل عبور کرلیا
پشاورزلمی کی جانب سے شاہین آفریدی نے 3، مستیض الرحمان نے 2 اور عبید شاہ نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
