بلوچستان کے ضلع بارکھان اور ژوب سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.5، گہرائی 25 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی، جبکہ مرکز ژوب سے 110 کلومیٹر دور جنوب مشرق میں تھا۔
افغانستان میں 5.7 شدت کا زلزلہ ، لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا
زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر آ گئے تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔
