حکومت پنجاب نے زرعی زمینوں کے انتقال پر انتقال فیس اور رجسٹری فیس تین فیصد سے کم کر کے ایک فیصد کردی،دی اسٹیمپ ترمیمی آرڈیننس 2026 جاری کر دیا گیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ آرڈیننس کا بنیادی مقصد سٹیمپ ڈیوٹی کے نظام کو سادہ بنانا اور شہری و دیہی علاقوں کے درمیان فرق کو ختم کرنا ہے،آرڈینیس میں “Assignable Deed” کی اصطلاح شامل کی گئی ہے۔
جائیداد ٹرانسفر فیس 3 فیصد سے کم کر کے 1 فیصدکرنے کا فیصلہ
اسائن ایبل ڈیڈ کا مطلب ایسی دستاویز ہے جس کے ذریعے کوئی شخص غیر منقولہ جائیداد کے حقوق یا مفادات کسی دوسرے کے نام منتقل کرتا ہے۔
آرڈینینس سے پہلے شہری علاقوں میں سٹیمپ ڈیوٹی 1فیصد اور دیہی علاقوں میں 3 فیصد تھی،پرانی سٹیمپ ڈیوٹی کو ختم کر کے شہری اور دیہی علاقوں کے لیے یکساں فیس 1فیصد مقرر کر دی گئی۔
اگر جائیداد کی منتقلی 12 ماہ کے اندر ہو تو سٹیمپ ڈیوٹی 1 فیصد ہوگی،اگر جائیداد کی منتقلی 12 ماہ کے بعد ہو تو شرح 2 فیصد ہوگی۔
سی ڈی اے کے 56 ملازمین کی ڈگریاں جعلی نکلیں ، گرفتاریوں کا امکان
تبدیلی کا مقصد جائیداد کی خرید و فروخت کے اخراجات کو کم کرنا، قانونی پیچیدگیوں اور مقدمہ بازی سے بچنا ہے،نئے قانون سے ریئل اسٹیٹ کے شعبے میں سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا۔
