لبنان میں حزب اللہ کے سربراہ نعیم قاسم نے قوم کے نام ایک خط میں کہا ہے کہ ان کے جنگجوؤں کی صلاحیتوں اور جرات نے دشمن کو حیران کر دیا ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق انہوں نے کہا کہ لبنانی قوم کے حوصلے بلند ہیں اور وہ دشمن کے مقابلے کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہے۔
نعیم قاسم نے اپنے پیغام میں واضح کیا کہ قوم کے تحفظ اور خودمختاری کی بحالی تک مزاحمت جاری رہے گی، ان کا کہنا تھا کہ جب تک قابض افواج لبنان سے انخلا نہیں کرتیں، جدوجہد اور مزاحمت کا سلسلہ جاری رہے گا۔
ایران میں بینک کھولنے کا اعلان، کاشان کا تاریخی ریلوے پل بحال
انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ صورتحال میں اتحاد اور ثابت قدمی ہی کامیابی کی ضمانت ہے اور دشمن کی تمام کوششوں کے باوجود مزاحمتی قوتیں مضبوط ہیں۔
