برطانوی وزیردفاع جان ہیلی نے انکشاف کیا ہے کہ برطانیہ کے خلاف تین روسی آبدوزوں کا خفیہ آپریشن ناکام بنا دیا۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تین روسی آبدوزوں نے بحرِاوقیانوس میں زیرسمندر تاروں اور پائپ لائنز کے اوپرخفیہ آپریشن کیا۔جنگی جہاز اور طیاروں کے ذریعے چوبیس گھنٹے روسی آبدوزوں کی مسلسل نگرانی کی گئی۔
روس کی ایران جنگ میں پاکستان کے مثبت اور تعمیری ثالثی کردار کی تعریف
روسی آبدوزوں کے خلاف ایک ماہ تک مسلسل آپریشن جاری رہا،روسی صدر پیوٹن کا خفیہ منصوبہ آشکار ہو گیا ہے،روسی آبدوزیں خفیہ منصوبہ ناکام ہونے پر واپس روانہ ہو گئی ہیں۔
روسی خفیہ آپریشن آٹھ ماہ تک جاری رہا،پانچ سو برطانوی اہلکار روسی درندازی روکنے کے آپریشن میں شامل تھے،روسی صدر کیلئے پیغام ہے کہ ہم آپ کی سرگرمیوں پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔
روس کا بوشہر جوہری پلانٹ سے مزید عملہ نکالنے کا فیصلہ
انہوں نے خبردار کیا کہ زیر سمندر تاروں یا پائپ لائینز کو نقصان پہنچانے کی کوشش برداشت نہیں کی جائے گی، نتائج سنگین ہوں گے۔
